0
Wednesday 5 Sep 2018 22:16

بلوچستان کے مسائل کو وفاق کیساتھ پوری شدت کیساتھ اٹھانیکی ضرورت ہے، جام کمال

بلوچستان کے مسائل کو وفاق کیساتھ پوری شدت کیساتھ اٹھانیکی ضرورت ہے، جام کمال
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ وفاقی سطح پر بلوچستان کے مسائل کو جب تک سنجیدگی سے نہیں لیا جائے گا اور بلوچستان کے مختلف شعبوں کو درپیش مسائل کے حوالے سے کئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد نہیں کیا جائے گا، تب تک صوبے کی پسماندگی ختم نہیں ہوگی۔ صوبے کے بہت سے اہم مسائل ہیں، جنہیں وفاق کے ساتھ پوری شدت کے ساتھ اٹھانے کی ضرورت ہے۔ ہم دلیل اور حقائق کے ساتھ وفاق کو قائل کریں گے۔ ہمیں وفاقی حکومت سے بہت سی توقعات ہیں اور ہم یقین رکھتے ہیں کہ ہمیں مرکزی حکومت سے بھرپور معاونت ملے گی۔ بلوچستان کے عوام کی بہت بڑی تعداد کا ذریعہ معاش زراعت اور لائیو سٹاک کے شعبوں سے وابستہ ہے، تاہم عدم توجہی، خشک سالی اور بجلی اور پانی کی عدم دستیابی کے باعث یہ شعبے مشکلات اور مسائل کا شکار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے زمیندار ایکشن کمیٹی کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ خود زمیندار ہیں اور زمینداروں اور مالداروں کو درپیش مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں۔ ان شعبوں سے لاکھوں لوگوں کا روزگار وابستہ ہونے کے باوجود انہیں نظر انداز کیا گیا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ صوبائی حکومت زراعت اور مالداری کے شعبوں کو اپنے پیروں پر کھڑا کرے گی۔ زمیندار ایکشن کمیٹی کی مشاورت سے کسانوں اور کاشتکاروں کے لئے پیکج بنایا جائے گا اور ان شعبوں کی بحالی کے لئے طویل مدتی اور قلیل مدتی منصوبے شروع کئے جائیں گے۔ انہوں نے زرعی ٹیوب ویلوں پر کیسکو کی جانب سے غیر حقیقی بلنگ کے تدارک کے لئے زرعی ٹیوب ویلوں کی تصدیق کے لئے ڈپٹی کمشنروں کی سربراہی میں کمیٹیاں قائم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ بجلی کے واجبات کی وصولی کے طریقہ کار کی بہتری کے لئے وزیراعظم سے بات کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 748328
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش