0
Thursday 6 Sep 2018 15:15

ملک بھر میں یوم دفاع و شہداء بھرپور جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

ملک بھر میں یوم دفاع و شہداء بھرپور جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے
اسلام ٹائمز۔ یوم دفاع و شہداء آج ملک بھر میں جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں مختلف تقریبات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ یوم دفاع و شہداء کا آغاز نمازِ فجر کے بعد مساجد میں ملکی سلامتی و ترقی کے لئے خصوصی دعاؤں سے ہوا۔
 
مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی
یومِ دفاع کے سلسلے میں مزارِ قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پُر وقار تقریب ہوئی، جہاں پاکستان ایئرفورس اصغر خان اکیڈمی کےکیڈٹس نے مزارِ قائد پر گارڈز فرائض سنبھال لئے، جن میں 5 لیڈی کیڈٹس بھی شامل ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی ایئر وائس مارشل ندیم صابر تھے، جنہوں نے پرچم کشائی کی، مزار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانہ کی۔ ایئر وائس مارشل ندیم صابر کا کہنا تھا ملکی دفاع پہلے سے زیادہ مضبوط ہے، قوم اور افواج آج بھی 1965ء کے جذبے سے سرشار ہیں، جو قدم ہمارے ملک کی جانب بڑھے وہ بیساکھیوں پر واپس جائیں گے۔

کراچی کے مسرور ائیربیس میں تقریب
کراچی کے مسرور ائیربیس پر یومِ دفاع و شہدا کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں پاک فضائیہ کے چاق چوبند دستے نے سلامی پیش کی اور فضائیہ کی جانب سے شاندار فلائی پاسٹ بھی پیش کیا گیا جس میں میراج، ایف 16 اور جے ایف 18 تھنڈر نے حصہ لیا جب کہ تقریب میں شہداءکے اہل خانہ اور عمائدین نے شرکت کی۔

ملیر گیریژن میں بھی پروقار تقریب
اس کے علاوہ کراچی کے علاقے ملیر چھاؤنی میں بھی پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کے دوران پاک فوج کے چاق و چوبند دستوں نے مارچ پاسٹ کیا۔ تقریب کے دوران پاک آرمی کے زیرِ استعمال الخالد اور الضرار ٹینکوں، بکتربند گاڑیوں اور ریڈار سسٹم سمیت دیگر ہتھیاروں کی بھی نمائش کی گئی۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور گورنر عمران اسماعیل کی ملیر گیریژن آمد ہوئی جہاں انہوں نے کور کمانڈر کراچی کے ہمراہ یادگار شہدا پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔
خبر کا کوڈ : 748454
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش