0
Wednesday 12 Sep 2018 20:00
ملک میں آخری دہشتگرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا، عثمان بزدار

لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے محرم الحرام کےکنٹرول روم کا افتتاح کر دیا

لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے محرم الحرام کےکنٹرول روم کا افتتاح کر دیا
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے آج سول سیکرٹریٹ میں محکمہ داخلہ پنجاب کے مرکزی کنٹرول روم کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر سیکرٹری داخلہ کیپٹن (ر) نسیم نواز نے وزیراعلیٰ کو کنٹرول روم کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی۔ سردار عثمان بزدار کنٹرول روم میں تعینات ملازمین سے بھی ملے اور مانیٹرنگ کے عمل کو تسلی بخش قرار دیا۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ محرم کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے ہیں، عوام کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنائیں گے۔ سردار عثمان بزدار نے کہا کہ عاشورا کیلئے فوج اور رینجرز کو بھی طلب کیا گیا ہے، جو قیام امن میں پولیس فورس کی مدد کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردوں کیلئے اب کوئی جگہ نہیں، آپریشن ردالفساد اور آپریشن ضرب عضب جاری رہے گا اور پاکستان سے دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کنٹرول روم کے قیام کا مقصد میں شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھنا ہے تاکہ وہ اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہ ہوسکیں۔
خبر کا کوڈ : 749607
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش