0
Wednesday 12 Sep 2018 22:00

سندھ میں جائیداد کی خرید و فروخت پرانے نظام کے تحت دوبارہ شروع

سندھ میں جائیداد کی خرید و فروخت پرانے نظام کے تحت دوبارہ شروع
اسلام ٹائمز۔ سندھ میں دو مہینے تک جائیداد کی خرید و فروخت پر وفاقی ٹیکس پر ابہام کے بعد جائیداد کی خرید و فروخت پرانے نظام کے تحت دوبارہ شروع کردی گئی۔ صوبائی بورڈ آف ریونیو کے سینئر افسران کے مطابق وفاقی ٹیکس پر ابہام کے سبب 2 ماہ تک وفاقی ٹیکس کی مد میں تقریباً 10 ارب روپے کلیکشن نہ ہوسکی جب کہ جائیدادوں کی مائیکرو فلمنگ کا کام بھی بڑی حد تک متاثر رہا۔ سینئر حکام ریونیو بورڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ اب اصل قیمت پر ٹیکس لینے پر عمل نہ ہونے اور ایف بی آر کی وضاحت کے بعد جائیداد خرید و فروخت پر کام کا آغاز پرانے طریقے سے کردیا گیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ نان فائلر پر جائیداد خریداری پر پابندی بدستور برقرار رہے گی جب کہ فائلر اور نان فائلر میں فرق بدستور برقرار رکھا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکس رقم قومی خزانے میں اربوں روپے نہ آنے کے سبب فی الحال پرانے طریقے سے جائیداد خرید و فروخت کی اجازت دی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 749694
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش