0
Monday 17 Sep 2018 01:32

محرم الحرام، ڈی آئی خان میں سلسلہ مجالس و عزاداری جاری

محرم الحرام، ڈی آئی خان میں سلسلہ مجالس و عزاداری جاری
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان شہر اور مضافات میں محرم الحرام کے حوالے سے مجالس اور عزاداری کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان امام بارگاہوں تھلہ لعل شاہ بستی عالمشیر، تھلہ پیر بموں شاہ، امام بارگاہ سید فقیر حسین شاہ بخاری، امامیہ مسجد محلہ جوگیانوالہ، تھلہ حیدر شاہ شیرازی، تھلہ گھائیانوالہ، تھلہ فضل شاہ حسینی چوک، تھلہ یلہ شاہ اور دیگر امام بارگاہوں میں پانچ محرم کی مناسبت سے سفیر حسین حضرت مسلم بن عقیل کی کوفہ میں شہادت اور چھ محرم کی شب کی مناسبت سے فرزندان مسلم (محمد، ابراہیم) کی شہادت کے عنوان سے ذاکرین، علماء اور مقررین نے مصائب اور خانوادہ نبوت کے فضائل بیان فرمائے۔ محرم الحرام کی مجالس اور عزاداری کے اجتماعات میں اہل تشیع کی کثیر تعداد کے علاوہ اہل سنت سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شریک ہیں۔ مجالس اعزا سے صابر حسین، واحد بخش خاور، ساغر عباس خان آف ملیکھی، فیاض حسین، وجاہت عمرانی، بشری حسین، علامہ ناصر عباس توکلی، ناہید عباس جگ آف کروڑ لعل عیسن، غلام مصطفی علیانی آف لیہ، سید تہذیب الحسن شاہ سمیت و دیگر خطاب کررہے ہیں۔ محرم الحرام کی وجہ سے پولیس اور سکیورٹی فورسز کی جانب سے سکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کئے گئے ہیں۔ سڑکوں اور بازاروں میں پولیس اور سکیورٹی فورسز کا گشت جاری ہے جبکہ بازاروں، چوراہوں داخلی و خارجی راستوں پہ ناکہ بندیاں کرکے خصوصی چیک پوسٹ قائم کی گئیں ہیں۔
خبر کا کوڈ : 750521
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش