0
Monday 17 Sep 2018 16:23

سندھ کا رواں مالی سال کے 9 ماہ کیلئے بجٹ اسمبلی میں پیش

سندھ کا رواں مالی سال کے 9 ماہ کیلئے بجٹ اسمبلی میں پیش
اسلام ٹائمز۔ حکومتِ سندھ نے مالی سال برائے 19-2018ء کے 9 ماہ کیلئے صوبائی بجٹ اسمبلی میں پیش کر دیا ہے، جس کا کل حجم 11 کھرب 23 ارب روپے سے زائد ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسپیکر آغا سراج درانی کی سربراہی میں سندھ اسمبلی کا اجلاس ہوا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بجٹ تجاویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ نگراں حکومت نے 3 ماہ کا بجٹ پیش کیا تھا، موجودہ حکومت 9 ماہ کا بجٹ پیش کر رہی ہے، 9 ماہ کا بجٹ پیش کرنے کا مینڈیٹ ملا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ گزشتہ سال 598 ارب 90 کروڑ روپے کے ٹیکسز جمع ہوئے اور سندھ حکومت نے 100 ارب سے زائد کا سیلز ٹیکس جمع کیا۔ بجٹ کا کل حجم 11 کھرب 23 ارب روپے سے زائد ہے، مالیاتی مسائل کی وجہ سے ترقیاتی بجٹ میں کمی کی ہے۔

آئندہ 9 ماہ کے بجٹ میں نئی اسکیموں کیلئے 50 ارب سے کم کرکے 26 ارب مختص کیے ہیں۔ رواں مالی سال میں 958 اسکیمیں سالانہ ترقیاتی منصوبوں کی مد میں مکمل ہوں گی۔ مراد علی شاہ نے بجٹ تجاویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ عام آدمی کی زندگی میں بہتری کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، سندھ میں امن و امان بحال ہوگیا، اسے جاری رکھنا ہے۔ محکمہ داخلہ کیلئے 102 ارب 48 کروڑ روپے اور محکمہ داخلہ کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 2 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 750629
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش