0
Monday 17 Sep 2018 19:33
امریکی پرچم نذر آتش

عراقی شہریوں کے ایران کی حمایت میں مظاہرے

عراقی شہریوں کے ایران کی حمایت میں مظاہرے
اسلام ٹائمز۔ عراق کے شہر بصرہ میں عوام نے ایران اور الحشد الشعبی کے حق میں مظاہرے کئے ہیں۔ مظاہرین نے امریکہ کے پرچم کو نذر آتش کیا اور ایران کے حق میں نعرے لگائے۔ واضح رہے کچھ دن قبل مہنگائی کے خلاف ہونے والے مظاہروں کا غلط فائدہ اٹھاتے ہوئے اسلامی انقلاب کے مخالف بعض گروہوں اور امریکی اور اسرائیلی سفارت خانہ سے منسلک بعض این جی اوز نےبصرہ شہر میں موجود ایرانی قونصلیٹ پر حملہ کردیا تھا۔ اس کے ساتھ ساتھ اس شہر میں موجود الحشد الشعبی کے دفاتر کو بھی آگ لگا دی گئی تھی۔ بصرہ میں ہونے والے عراقی مجاہدین اور ایران مخالف مظاہروں کے بعد عراقی عوام میدان میں آگئی۔
 






عراقی شہریوں نے الحشد الشعبی کے دفاتر اور ایرانی قونصلیٹ کو صاف کرنے کے ساتھ ساتھ شرپسند عناصر کے خلاف مظاہرے بھی کئے ہیں۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر انقلاب مخالف گروہوں کی مذمت میں جملے درج تھے۔ مظاہرین نے امریکہ، اسرائیل اور شیطانی قوتوں کے خلاف نعرے بازی کی اور دونوں ملکوں کے پرچم کو نذر آتش کیا۔ فارس نیوز ایجنسی کے مطابق مظاہرین نے تقریروں میں کہا کہ ہم عراق کی بسیج فورس الحشد الشعبی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ یہ وہ مسلح فورس ہے جس نے داعش اور دہشت گردوں کے خلاف مقدس مقامات کی حفاظت کی اور اس راستے میں بہت سے جوانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ مظاہرین میں مرد، خواتین، بچے، بوڑھے سب شامل تھے۔ مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں شہدا کی تصاویر بھی اٹھا رکھی تھیں۔ مشتعل مظاہرین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پتلے کو بھی آگ لگائی۔
خبر کا کوڈ : 750651
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش