0
Monday 17 Sep 2018 19:50

وزیر دفاع پرویز خٹک سے جاپان کے سفیر کی ملاقات

وزیر دفاع پرویز خٹک سے جاپان کے سفیر کی ملاقات
اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع پرویز خٹک سے پاکستان میں جاپان کے سفیر نے ملاقات کی ہے۔ ترجمان وزارت دفاع کے مطابق پرویز خٹک اور پاکستان میں جاپان کے سفیر کی ملاقات کے دوران وزیر دفاع نے پاکستان اور جاپان کے درمیان قریبی تاریخی تعلقات پر روشنی ڈالی۔ وزیر دفاع نے کئی سالوں سے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں جاپان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ جاپان سی پیک میں شمولیت کے ذریعے پاکستان کی اقتصادی سرگرمیوں کا باعث بنے گا۔ وزیر دفاع پرویز خٹک نے افغانستان میں امن و استحکام کے فروغ میں جاپان کے کردار کی بھی تعریف کی۔ اس موقع پر جاپانی سفیر نے کہا کہ ہر شعبے میں پاکستان سے تعاون جاری رکھیں گے۔
خبر کا کوڈ : 750667
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش