0
Monday 17 Sep 2018 20:03

مساجد، مدارس اور خانقاہوں کو بھی ڈیم مہم میں شامل کریں گے، صاحبزادہ حامد رضا

مساجد، مدارس اور خانقاہوں کو بھی ڈیم مہم میں شامل کریں گے، صاحبزادہ حامد رضا
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی و خوشحالی کیلئے نئے ڈیمز کی تعمیر ناگزیر ہے، پوری قوم پانی کے بحران کے حل کیلئے وزیراعظم اور چیف جسٹس کا ساتھ دے، سنی اتحاد کونسل مساجد، مدارس اور خانقاہوں کو ڈیم بناؤ مہم میں شریک کرے گی، نئے آبی ذخائر کی تعمیر کے معاملے پر سیاست نہیں ہونی چایئے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بھارت کی آبی دہشتگردی کیخلاف عالمی سطح پر آواز اٹھائے، بھارت پاکستان کے حصے کے پانی پر قبضہ کرکے پاکستان کو ریگستان بنانے کی سازش پر عمل پیرا ہے، ڈیموں کی تعمیر کیلئے چندہ مہم پر تنقید کرنیوالے ملک دشمنی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی و صوبائی اسمبلیوں اور سینٹ کے ممبران ایک ماہ کی تنخواہ ڈیم فنڈ میں جمع کروائیں، تمام سیاسی، مذہبی، سماجی اور کاروباری تنظیمیں سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر ڈیم بناؤ مہم کو کامیاب بنائیں، معاشرے کے تمام طبقات کی اجتماعی کوششوں سے ہی پانی بحران پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا ٹیم سے گفتگو میں کیا ہے۔

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا ہے کہ حکومت ڈیم فنڈ کی شفافیت یقینی بنانے کیلئے ضروری اقدامات کرے، پاکستانی قوم اپنے پیسے سے ڈیم بنا کر نئی مثال قائم کرے گی، کشکول توڑنے کیلئے قوم حکومت کا ساتھ دے گی، سیاست بازی چھوڑ کر ملک کے دیرینہ مسائل کو حل کرنے کا وقت آ گیا ہے، اپوزیشن ملک کے وسیع تر مفاد کی خاطر ڈیم بناؤ مہم کی حمایت کا اعلان کرے، چیف جسٹس، وزیراعظم اور پوری قوم کی مشترکہ کوششوں سے نئے ڈیمز کی تعمیر کا خواب ضرور پورا ہوگا، حکومت اوورسیز پاکستانیوں سے فنڈز جمع کرنے کیلئے پارلیمانی وفود بیرون ممالک بھیجے، تمام سرکاری افسران، ملازمین، تاجر، دکاندار ڈاکٹرز، وکلا، صحافی، ججز، انجیئرز، کسان، اساتذہ، طلباء سمیت تمام طبقات ڈیم فنڈ میں اپنا حصہ شامل کریں۔ علماء و مشائخ اپنے عقیدت مندوں کو ڈیم فنڈ میں عطیات جمع کروانے کی ہدایت جاری کریں۔
خبر کا کوڈ : 750674
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش