1
0
Tuesday 18 Sep 2018 23:32

کراچی سمیت سندھ کے بڑے شہروں میں 8، 9 اور 10محرم کو موبائل فون سروس بند کرنیکا اعلان

کراچی سمیت سندھ کے بڑے شہروں میں 8، 9 اور 10محرم کو موبائل فون سروس بند کرنیکا اعلان
اسلام ٹائمز۔ سیکریٹری داخلہ سندھ نے کراچی سمیت سندھ کے بڑے شہروں میں موبائل فون سروس 8، 9 اور 10 محرم الحرام کو بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ محکمہ داخلہ کے اعلامیے کے مطابق تینوں روز موبائل فون سروس صبح 7 سے رات 12 بجے تک بند ہوگی۔ سیکریٹری داخلہ سندھ کے مطابق موبائل فون سروس کراچی، حیدر آباد، لاڑکانہ، شکارپور، جیکب آباد، خیرپور اور شہید بینظیرآباد میں بند رہے گی۔ اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ عوام کی سہولت کیلئے کراچی بھر میں موبائل سروس بند نہیں ہوگی، سروس کی بندش جلوسوں کی گزرگاہوں اور اطراف میں ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 750934
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

M ishfaq
Pakistan
Buhat acha qadm hai mulak ke liye
ہماری پیشکش