0
Thursday 20 Sep 2018 11:27

کراچی سمیت ملک کے کئی شہروں میں موبائل فون سروس معطل

کراچی سمیت ملک کے کئی شہروں میں موبائل فون سروس معطل
اسلام ٹائمز۔ 9 محرم الحرام کے موقع پر سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کراچی سمیت ملک کے کئی شہروں میں موبائل فون سروس معطل ہے۔ تفصیلات کے مطابق 9 محرم الحرام کے موقع پر کراچی، لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ اور پشاور سمیت درجنوں شہروں میں موبائل فون سروس بند ہے۔ متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ کئی شہروں میں مکمل، جبکہ کچھ شہروں میں موبائل فون سروس جزوی معطل کی گئی ہے، جو کہ ماتمی جلوسوں کے ختم ہونے کے بعد بحال کر دی جائے گی۔ یوم عاشور کو بھی اسی لائحہ عمل کے تحت موبائل فون سروس معطل رہے گی۔ دوسری جانب کراچی سمیت ملک بھر میں سیکیورٹی انتہائی سخت ہے، متعدد شہروں میں آج دوسرے روز بھی موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہے۔
خبر کا کوڈ : 751119
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش