0
Thursday 20 Sep 2018 19:22

شمالی وزیرستان میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ، 5 سکیورٹی اہلکار زخمی

شمالی وزیرستان میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ، 5 سکیورٹی اہلکار زخمی
اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان میں ہونے والے ایک دھماکے کے نتیجے میں 5 سکیورٹی اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں ہیں۔ ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے سپین وام میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ ہوا ہے، جس کےنتیجے میں سکیورٹی فورسز کے 5 جوان زخمی ہوئے ہیں۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بم دھماکے میں زخمی ہونے والے سکیورٹی اہلکاروں کو طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل جبکہ علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں اس طرح کے حملوں اور دھماکوں کے علاوہ ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ بھی تواتر سے جاری ہے اور اب تک کئی سیکیورٹی اہلکاروں کے علاوہ عام افراد بھی شہید یا زخمی ہوئے ہیں۔ حکومت پاکستان، افواج پاکستان اور دفاعی تجزیہ کاروں کے علاوہ عالمی مبصرین بھی اس امر پر متفق ہیں کہ افغانستان میں مکمل امن کے قیام تک پاکستان میں امن و امان کی صورتحال مخدوش ہی رہے گی۔ یہ بھی واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے سرحد پر باڑ اور بارڈر منیجمنٹ سے شدت پسندوں کی نقل و حرکت پر کافی حد تک قابو پایا جا چکا ہے تاہم افغان حکومت اور امریکہ کی جانب سے پاکستان کی کارروائیوں کو سرحد پار کارروائیوں کے ساتھ سپورٹ نہیں کیا گیا۔ اگرچہ پاکستان کی جانب سے بار بار کے مطالبے پر سرحد کے اس پار شدت پسندوں کے خلاف افغان و امریکی سیکیورٹی فورسز نے کارروائیاں کیں ہیں جن میں کالعدم تنظیم کے سربراہ ملا فضل اللہ کے خلاف کامیاب کارروائی بھی شامل ہے تاہم یہ بھی حقیقت ہے کہ سرحد کے اس پار آج بھی شدت پسند موجود ہیں۔
خبر کا کوڈ : 751177
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش