0
Saturday 22 Sep 2018 21:27

پاکستان کو قوت کے ذریعے زیر کرنا ممکن نہیں ہے، میاں ثاقب نثار

پاکستان کو قوت کے ذریعے زیر کرنا ممکن نہیں ہے، میاں ثاقب نثار
اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ پاکستان کے دشمن سازشوں میں مصروف ہیں، قرضوں سے چھٹکارا پانے کیلئے قدم اُٹھانا ہوگا۔ ڈسٹرکٹ بار روم چترال میں وکلاء کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں دیانت داری کی عادت کو اپنانا چاہیئے اور اس عمل کو ہر ایک کو اپنی ذات اور اپنے گھر سے ہی شروع کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے، یہ مسئلہ آگے جاکر گھمبیر صورت اختیار کرسکتا ہے، ملک کے مخالفین اس بات کو بخوبی سمجھتے ہیں کہ پاکستان کو قوت کے ذریعے زیر کرنا ممکن نہیں ہے، اس لئے وہ اس کے خلاف سازشوں کا سوچ رہے ہیں، کبھی بھی بار اور بینچ میں تفریق روا نہیں رکھی۔ چیف جسٹس نے چترال میں سڑکوں کی خراب انفراسٹرکچر پر انتہائی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 21ویں صدی میں چترال کے روڈ خچر کے بھی قابل نہیں ہیں، اس بات پر حکمرانوں سے آئین کے تحت باز پرس بھی کی جائے گی کیونکہ سڑک بنیادی سہولیات میں سے ایک ہے اور موجودہ صورتحال ناقابل برداشت ہے۔
خبر کا کوڈ : 751490
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش