0
Sunday 23 Sep 2018 23:15

وفاقی حکومت عوامی مسائل کے حل کیلئے پُرعزم ہے، گورنر سندھ

وفاقی حکومت عوامی مسائل کے حل کیلئے پُرعزم ہے، گورنر سندھ
اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل سے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے رہنما بیرسٹر حسنین مرزا کی قیادت میں 9 رکنی وفد نے گورنر ہاؤس کراچی میں ملاقات کی۔ میں صوبہ سندھ کی محموعی سیاسی صورتحال، صوبہ کی ترقیاتی ضروریات، عوامی مسائل کے جلد از جلد حل، کم ترقی یافتہ اضلاع میں ترجیحی بنیادوں پر منصوبوں کے آغاز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ موجودہ وفاقی حکومت عوامی مسائل کے ترجیحی بنیادوں پر حل کیلئے پُرعزم ہے، اس ضمن میں اتحادی جماعتوں کی آرا کو شامل کیا جائے گا، تاکہ ترقیاتی کاموں میں زیادہ سے زیادہ عوام کی شمولیت کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے دیگر اضلاع کا جلد دورہ کرکے وہاں کی ترقیاتی ضروریات کا جائزہ لوں گا، تاکہ عوام کو سہولیات کی فراہمی کے ضمن میں بھرپور اقدامات یقینی بنائے جا سکیں، وزیراعظم عمران خان سندھ کو ملک کے دیگر حصوں کی طرح ترقی کرتا ہوا دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جی ڈی اے کے اراکین اپنے متعلقہ اضلاع کے ترقیاتی ضروریات پر مبنی منصوبے تیار کرکے دیں۔
خبر کا کوڈ : 751727
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش