0
Monday 24 Sep 2018 09:03

مقبوضہ کشمیر میں حالات بدتر ہو رہے ہیں، عمر عبداللہ

مقبوضہ کشمیر میں حالات بدتر ہو رہے ہیں، عمر عبداللہ
اسلام ٹائمز۔ نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ الیکشن کب ہون گے اور کن حالات میں ہونگے ابھی اس کے بارے میں کچھ کہنا مشکل ہے، کشمیر میں حالات بہتر ہونے کے بجائے دن بہ دن بدتر ہوتے جا رہے ہیں، بگڑتی ہوئی صورتحال کو دیکھ کر ڈر لگتا ہے اور 35_اے کیخلاف سازشوں نے غیر یقینی کو مزید بڑھا دیا ہے۔ 35_اے کیساتھ سب کچھ جڑا ہوا ہے، انتخابات سے دور رہنے کا فیصلہ آسان نہیں تھا۔ انہوں نے اپنے دورہ لداخ کے دوران نوبرہ میں پنامک اور سومر میں پارٹی عہدیداروں کے الگ الگ اجلاس سے خطاب کیا۔ اس موقع پر صوبائی صدر ناصر اسلم وانی، ضلع صدر لداخ ونگدن اور کونسلر صاحبان بھی موجود تھے۔ عمر عبداللہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ 35_اے کیساتھ سب کچھ جڑا ہوا ہے، ہم نے پنچایت اور بلدیاتی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ ہمارے پاس اب مرکز کو اپنی بات سنانے کا اور کوئی طریقہ باقی نہیں رہ گیا۔ ہم نے مرکز کو سمجھانے کا ہر ایک طریقہ اختیار کیا لیکن نئی دلی نے سب کچھ ان دیکھا اور ان سنا کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم رہاست کو درپیش خطرات کو بخوبی پہچانتے ہیں اور ان خطروں اور 35_اے کے بارے میں ہم نے لوگوں میں آگاہی مہم بھی چلائی۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات سے دور رہنے کا فیصلہ ہمارے لئے آسان نہیں تھا، ہمیں مجبوراً ایسا کرنا پڑا ، ہم نے لوگوں کی آسانی کیلئے نئے انتظامی یونٹ قائم کئے لیکن ہمارے بعد کی حکومت نے آج تک ان کو فعال بنانے کیلئے کام نہیں کیا، موصلاتی نظام تک میں کوئی درستگی نہیں لائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف وزیراعظم مودی 15اگست کو لال قلعے پر کہتے ہیں کہ ہم خلاء میں انسان بھیجیں گے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ ہم نوبرا میں بیٹھ کر لیہہ میں بات نہیں کر سکتے۔
خبر کا کوڈ : 751757
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش