0
Wednesday 3 Oct 2018 23:31

لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ کی پیشی معمہ بن گئی

لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ کی پیشی معمہ بن گئی
اسلام ٹائمز۔ ڈیڑھ برس گزرنے کے بعد بھی لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ کی پیشی معمہ بن گئی، عدالت نے ایک بار پھر جیل سپریٹنڈنٹ کو عزیر بلوچ کی تفصیلات پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں قتل، اقدام قتل سمیت 14 مقدمات کی سماعت کی گئی، جہاں عدالت کا کہنا تھا کہ عذیر بلوچ کی عدم پیشی کی وجہ سے مقدمات زیر التوا ہیں، جیل حکام کا کہنا ہے کہ 11 اپریل 2017ء کو عذیر بلوچ کو فوج کے حوالے کیا گیا۔ عدالت کا کہنا تھا کہ 2012ء کا مقدمہ عزیر بلوچ کی عدم پیشی کے باعث التوا کا شکار ہے۔ جیل حکام کا کہنا تھا کہ ملزم کو تاحال جیل کے حوالے نہیں کیا گیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ ائندہ سماعت پر عذیر بلوچ کی کسٹڈی کے حوالے تفصیلی رپورٹ دی جائے۔ عدالت نے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔ عذیر بلوچ و دیگر کے خلاف تھانہ کھارادر، چاکیواڑہ ، لیاری ودیگر میں مقدمات درج ہیں۔
خبر کا کوڈ : 753779
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش