0
Thursday 4 Oct 2018 21:27
تہران میں ایک لاکھ ایک کا اجتماع + کلپ اور تصاویر

ایران امریکی پابندیوں کو ناکام بنا کر اس کے منہ پر زور دار تمانچہ مارے گا، امام سید علی خامنہ ای

جب تک میری جان میں جان ہے خدا کی مدد اور عوام کے ساتھ ملک کو دشمن کے ہاتھ نہیں لگنے دوں گا
ایران امریکی پابندیوں کو ناکام بنا کر اس کے منہ پر زور دار تمانچہ مارے گا، امام سید علی خامنہ ای
اسلام ٹائمز۔ انقلاب اسلامی کے سپریم لیڈر اور اسلامی جمہوریہ ایران کی فورسز کے سپریم کمانڈر آیت اللہ العظمی امام سید علی خامنہ ای نے آج تہران کے ایک لاکھ افراد کی گنجائش والے آزادی اسٹیڈیم میں بسیج مستضعفین فورس کے اراکین سے ملاقات کی۔ واضح رہے انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد پورے ایران میں زندگی کے تمام شعبوں میں عوامی رضاکار فورس تشکیل دی گئی جس کا نام سازمان بسیج مستضعفین رکھا گیا۔
 


آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے بسیج کے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے ملکی اور بین الاقوامی صورتحال پر گفتگو کی۔ رہبر انقلاب اسلامی نے کہا کہ امریکی اپنی ڈینگوں اور پست باتوں میں یہ کوشش کرتے ہیں کہ چیزوں کو الٹا کر کے دکھائیں، وہ اپنی قوت اور ایران کی موجود صورتحال کو الٹا کر کے پیش کرتے ہیں۔ ہمارے ملک کے عظیم نوجوان اور عظیم ملت اس بات کو جانتی ہے کہ دشمن کی طرف سے پابندیاں لگائے جانے والے اس آخری حربہ کو بھی ہم نے شکست دینی ہے، اور ان کو علم ہے کہ انہوں نے اس شکست کے ذریعے امریکہ پر ایک اور وار کرنا ہے کہ جو انشاء اللہ ضرور کریں گے۔


 
رہبر انقلاب اسلامی نے اربعین کے حوالے حضرت زینب کبری سلام اللہ علیہا اور سید ساجدین امام زین العابدین علیہ السلام کے کردار کو اربعین اور حماسہ حسینی علیہ السلام کے نورانی انداز میں پیش کرنے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہر سال ایران، عراق اور دوسری مسلمان اقوام کی شرکت سے اربعین کا عظیم حماسہ رونما ہوتا ہے اور ہر سال اس عظیم واقعہ کی تکرار ہوتی ہے۔ خدا کے فضل و کرم سے یہ عظیم اجتماع اس وقت شروع ہوا جب دنیائے اسلام کو اس کی شدید ضرورت تھی۔
 
امام خامنہ ای نے بسیج کے ٹھاٹھیں مارتے ہوئے سمندر سے مخاطب ہو کر کہا کہ ہم ابھی اپنے راستے کے آغاز میں ہیں۔ ہمیں چاہیئے کہ اپنی کوشش، مجاہدت اور صحیح طریقے سے راستے کو طے کرنے، شجاعت اور تدبیر، موجود مواقع (امکانات) سے صحیح استفادہ کرتے ہوئے اپنی ترقی کی راہ کو طے کرتے جائیں اور ملت اور انقلاب کے اس عظیم ہدف تک پہنچ جائیں۔ رہبر انقلاب اسلامی نے نوجواںوں کے کردار کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ ان چند سالوں میں بھی (گذشتہ کی طرح جس طرح باقی شعبوں میں نوجوانوں کا کردار بہت واضح رہا ہے) نوجوانوں نے تکفیریت کے خلاف جہاد کے دوران ہراول دستہ کا کردار ادا کیا ہے اور آج بھی یہی نوجوان اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے فکری اور عملی جہاد میں معیشتی مشکلات کو حل کرنے کیلئے ٹھوس اور سنجیدہ مشورے دیتے ہیں۔
 
آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے کہا کہ امریکہ کی لبرل ڈیموکریسی ذلت آمیز شکست سے دوچار ہے اور آج پوری دنیا میں اس (لبرل ڈیموکریسی) پر سخت تنقید ہو رہی ہے۔ رہبر انقلاب اسلامی نے کہا کہ اسی وجہ سے امریکہ کو اس کے باوجود کے اس کے پاس ایٹمی پاور ہے اور جدید ٹیکنالوجی ہے جبکہ اس کے پاس بہت زیادہ مالی ذخائر موجود ہیں لیکن عراق، شام، لبنان، پاکستان اور افغانستان جیسے علاقوں میں شکست ہوئی ہے اور اس کے بعد بھی مزید شکست امریکہ کے مقدر میں ہے۔

 
خبر کا کوڈ : 753948
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

مربوطہ فائل
ہماری پیشکش