0
Friday 5 Oct 2018 17:39

بھارت کا غرور ٹوٹے گا، کشمیر میں جلد آزادی کا سورج طلوع ہوگا، لیاقت بلوچ

بھارت کا غرور ٹوٹے گا، کشمیر میں جلد آزادی کا سورج طلوع ہوگا، لیاقت بلوچ
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے آزاد کشمیر جماعت اسلامی کے رہنماﺅں سے ملاقات میں کہا کہ آج مشرق و مغرب میں مسلمان دشمن یا اسلام ناشناس ذرائع ابلاغ نے اسلام کو نفرت اور دہشتگردی کے مذہب کے طور پر پیش کرنے اور جبر و کراہ کی علامت بنا دینے کا بیڑہ اٹھا رکھا ہے لیکن اسلام سلامتی، محبت اور برداشت کا درس دیتا ہے، اسلام دین فطرت ہے، یہ امر واقعہ ہے کہ اسلام آج بھی دنیا کا سب سے زیادہ تیز رفتاری سے پھیلنے والا مذہب ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام امن و سلامتی، اصلاح و فلاح، ایثار و ہمدردی، عیادت و تعزیت، غم خواری و غمگساری، انفاق فی سبیل اللہ اور خدمت خلق کا دین ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی معاشرہ نئی نسل کیلئے بڑے خطرات کا مقابلہ اسلام پسند خواتین، علم، تہذیبی اقدار اور خاندان کو اسلامی تعلیمات سے جوڑ کر فیصلہ کن انقلابی کردار ادا کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم، بیگناہ نوجوانوں کے قتل عام، قیادت اور پُرامن کارکنان کی بے دریغ گرفتاریوں کے باوجود آزادی کی تحریک عروج پر ہے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ بھارت کا ظلم اور غرور غرق ہوگا اور کشمیریوں کیلئے آزادی و خود ارادیت کا سورج طلوع ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 754077
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش