0
Saturday 6 Oct 2018 23:53

کراچی کی ترقی کے لئے ٹاسک فورس کی تشکیل کا کام وزیراعظم نے صدر مملکت کے سپرد کردیا

کراچی کی ترقی کے لئے ٹاسک فورس کی تشکیل کا کام وزیراعظم نے صدر مملکت کے سپرد کردیا
اسلام ٹائمز۔ کراچی کی ترقی کے لئے ٹاسک فورس کی تشکیل کا کام وزیراعظم نے صدرمملکت کے سپرد کردیا۔ ڈاکٹر عارف علوی کراچی کی ترقی کے لئے ٹاسک فورس میں سیاسی اسٹیک ہولڈرز کے علاوہ تاجر، صنعتکاروں اور انجینئرز کی شمولیت کے خواہشمند ہیں۔ آج گورنر ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کا ازسر نو جائزہ لے کر رپورٹ تیار کرنے اور ٹاسک فورس کی تشکیل سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔ وزیراعظم کی خواہش پر کراچی کی ترقی کے لئے وفاقی حکومت کی زیرنگرانی ترقیاتی منصوبوں کی مانیٹرنگ اور ان پر عملدرآمد کے علاوہ نجی شعبہ کی ترقی کے اس عمل میں شرکت کے لئے ٹاسک فورس کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے، اس ضمن میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی گورنر ہاس کراچی میں مشاورتی اجلاس کریں گے۔ شہر قائد میں وفاق کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اعلی سطح کا اجلاس بھی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیرصدارت ہوگا۔ اجلاس میں کراچی کی ترقیاتی منصوبوں پر مشاورت کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ وفاقی حکومت وفاق کی فنڈنگ سے کراچی کے لئے نکاسی آب، سڑکوں کی تعمیر مختلف ترقیاتی منصوبے شروع کرنا چاہتی ہے۔ اس ضمن میں وفاقی حکومت نے مختلف حکام کو کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کا ازسر نو جائزہ لے کر رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ اس کی روشنی میں کراچی کے ترقیاتی منصوبوں اور پیکیج پر خرچ ہونے والی رقم کا تخمینہ لگایا جائے جس کے لئے ایک ٹاسک فورس کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 754319
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش