0
Sunday 7 Oct 2018 14:41

فورتھ شیڈول میں شامل 14 سو افراد سکیورٹی ریڈار سے غائب

فورتھ شیڈول میں شامل 14 سو افراد سکیورٹی ریڈار سے غائب
اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997ء کے تحت 100 سے زائد فورتھ شیڈول میں شامل افراد کے سکیورٹی ریڈار سے غائب ہونے پر سی ٹی ڈی کو انہیں ڈھونڈنے کا حکم دیدیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پنجاب میں 1400 سے زائد فورتھ شیڈول میں شامل افراد جن کا تعلق مختلف کالعدم اور مذہبی تنظیموں سے ہے، میں سے 100 سے زائد افراد کے بارے میں معلوم نہیں کہ وہ کہاں ہیں۔ محکمہ داخلہ کی طرف سے سی ٹی ڈی کو کہا گیا ہے کہ پتہ چلایا جائے کہ کن تنظیموں کے لوگ غائب ہیں ان کی فہرستیں بنائی جائیں، کتنے فورتھ شیڈولرز سے انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997ء کے سیکشن 11EE کے تحت شورٹی بانڈز لئے گئے ہیں جس میں تحریری طور پر یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ وہ کسی کالعدم تنظیم سے تعلق نہیں رکھیں گے اور نہ ہی بغیر اطلاع کے اپنے تھانے کی حدود سے باہر جائیں گے۔

شورٹی بانڈز میں مذکورہ یقین دہانیوں کی خلاف ورزیوں پر متعلقہ ضلع کا ڈی پی او 24  گھنٹے میں فورتھ شیڈولرز کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرے گا جو اس کی نظر بندی کے احکامات جاری کرے گی۔ فورتھ شیڈول میں شامل افراد سکولوں، کالجز ایسے ادارے جہاں 21  سال سے کم عمر لڑکیاں تعلیم حاصل کر رہی ہوں یا عارضی طور پر وہاں رہائش پذیر ہوں، کے قریب نہیں جا سکتے۔ یہ افراد تھیٹر، سنیما، میلوں، تفریحی پارکوں، ہوٹلز، کلبز، چائے کی دکانوں، ریلوے اسٹیشن، ایئرپورٹ، ریڈیو اسٹیشن اور ٹیلی ویژن اسٹیشنوں کے قریب نہیں جائیں گے۔ سی ٹی ڈی کو صوبے بھر کے 1400 سے زائد تمام فورتھ شیڈولرز کی ازسرنو فہرستیں بنانے کا بھی کہا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 754409
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش