0
Saturday 13 Oct 2018 10:48

متحدہ طلبہ محاذ کا جامعہ پشاور میں 16 اکتوبر کو پھر احتجاج کا اعلان

متحدہ طلبہ محاذ کا جامعہ پشاور میں 16 اکتوبر کو پھر احتجاج کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ جامعہ پشاور کی طلباء تنظیم متحدہ طلبہ محاذ نے پھر 16 اکتوبر کو احتجاج کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس سلسلے میں طلباء تنظیموں کا اجلاس منعقد ہوا جس میں چیئرمین ایم ٹی ایم بلال بونیری اور جنرل سہیل معبود و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں کہا گیا کہ جامعہ پشاور میں پولیس کی جانب سے طلبہ پر تشدد میں ملوث چیف پراکٹر ندیم اعظم، پرووسٹ سیف اللہ اور چیف سیکورٹی آفیسرعزیز گل کو تاحال یونیورسٹی انتظامیہ نے برطرف نہیں کیا ہے، جس کے خلاف 16 اکتوبر کو یونیورسٹی کے اکیڈیمک بلاک میں مظاہرہ کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 755511
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش