0
Sunday 14 Oct 2018 17:46

ضمنی انتخابات، ای ووٹنگ کی ویب سائیٹ پہ ہیکرز کے 12000 ناکام حملے

ضمنی انتخابات، ای ووٹنگ کی ویب سائیٹ پہ ہیکرز کے 12000 ناکام حملے
اسلام ٹائمز۔ ضمنی انتخابات کے دوران سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے کے حوالے سے بنائی گئی ویب سائٹ پر ہیکرز کی جانب سے 12000 حملے کیے گئے ہیں جنہیں ناکام بنایا جا چکا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اوورسیز ووٹرز کے لیے بنائی گئی ویب سائٹ پر بیک وقت 10 ہزار سے زائد حملے ہوئے جنہیں نادرا حکام کی جانب سے ناکام بنا دیا گیا اور ایک بار بھی سائٹ ڈاؤن نہیں ہوئی۔ ڈائریکٹر جنرل آف انفارمیشن ٹیکنالوجی خضر عزیز کے مطابق لوڈ کے سبب ویب سائٹ سست ہوئی جو کہ معمول کی بات ہے لیکن بند نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ویب سائٹ بھی کامیابی سے چل رہی ہے۔ ضمنی انتخابات 2018ء میں اورسیز پاکستانی پہلی بار بذریعہ انٹرنیٹ اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق سات گھنٹوں کے دوران 5161 اوورسیز پاکستانیوں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا جن میں سے 4221 نے قومی اور 940 نے صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کو ووٹ دیا ہے۔ الیکشن کمیشن پاکستان کی جانب سے سمندر پار پاکستانیوں کی رجسٹریشن سے متعلق آگاہی مہم بھی چلائی گئی تھی۔ بعد ازاں  یکم تا 15 ستمبر تک بیرون ملک مقیم ایسے پاکستانیوں کی رجسٹریشن کی گئی تھی۔
خبر کا کوڈ : 755777
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش