0
Monday 15 Oct 2018 23:24

معاشی استحکام کیلئے پارلیمنٹ میں موجود تمام اکائیوں کو ایک ہوکر کام کرنا ہوگا، ثروت اعجاز قادری

معاشی استحکام کیلئے پارلیمنٹ میں موجود تمام اکائیوں کو ایک ہوکر کام کرنا ہوگا، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ معاشی استحکام کیلئے پارلیمنٹ میں موجود تمام اکائیوں کو ایک ہوکر کام کرنا ہوگا، اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر معاشی استحکام کو یقینی بنانے کیلئے تمام محب وطن قوتوں کو کردار ادا کرنا ہوگا، اپوزیشن کو ملک کے مفاد میں عوام کی ترجمانی اور معاشی استحکام کیلئے کردار ادا کرنا چاہیے، حکومت کو آئینہ دکھانا اور عوام کی ترجمانی کرنا پارلیمنٹ میں موجود اپوزیشن کا کام ہے، پارلیمنٹ سے باہر کی جماعتوں پر بھی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ عوام کے مسائل کے حل اور معاشی استحکام کیلئے نہ صرف آواز بلند کریں بلکہ مثبت کردار بھی ادا کریں، ہمیں امریکی امداد یا ایسے ممالک کی طرف نہیں دیکھنا، چاہیے جو اپنے مفادات کو فوقیت اور پاکستان کے مفادات کو اہمیت نہیں دیتے، آئی ایم ایف کے قرضے کسی طور بھی ملک و قوم کے مفاد میں نہیں ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں مرکز اہلسنت پر سیاسی کمیٹی کے ارکان کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ حکومت عوامی خدمت کیلئے دعوؤں سے نہیں، عملی اقدامات سے کام کرے۔ انہوں نے کہا کہ کاروباری طبقہ، فیکٹری و انڈسٹریل مالکان معاشی ابتر صورتحال سے پریشان حال ہیں، عوام سمجھتے ہیں کہ 50 روز میں کوئی انقلاب نہیں آسکتا، حکومت معاشی عدم استحکام کے محرکات کو عوام کے سامنے پیش کرے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام دوست و جمہوری طرز کی پالیسیاں مرتب کرے، ہمارے لئے سب سے پہلے پاکستان ہے اور ہمیں پاکستان کے مفادات کا ہر حال میں تحفظ کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کو اپنی پالیسیاں اور نیت اچھی کرنا ہوگی، پاکستان اللہ کے فضل و کرم سے تمام معدنیات سے مالا مال ہے۔ ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ ملک کو بھنور سے نکالنے کیلئے حکمران میڈ ان پاکستان پالیسیاں بنائیں، پاکستان کو آگے لیجانے اور سلامتی کیلئے بانیان پاکستان کی اولادیں ہی قربانیاں دینگی۔
خبر کا کوڈ : 756050
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش