0
Monday 22 Oct 2018 18:36

کردار اور رویوں میں تبدیلی سے معاشرے میں بہتری آ سکتی ہے، رضا ثاقب مصطفائی

کردار اور رویوں میں تبدیلی سے معاشرے میں بہتری آ سکتی ہے، رضا ثاقب مصطفائی
اسلام ٹائمز۔ لاہور پریس کلب کے زیرِاہتمام ”اتباع رسول (ص) اور اتحاد امت “ کے موضوع پر درس قرآن کا اہتمام کیا گیا جس میں معروف دینی سکالر علامہ پیرزادہ محمد رضا ثاقب مصطفائی نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔ اس موقع پر ممبران گورننگ باڈی شاہنواز رانا، محمد احمد رضا نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ محفل میں صحافیوں اور ان کے اہلخانہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ علامہ رضا ثاقب مصطفائی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اتباع رسول (ص) کا مطلب آپ (ص) کی سیرت اور کردار کا ایک نام ہے جو محض دکھاوے سے اتباع رسول(ص) کے تقاضے پور ے نہیں ہوتے۔ علامہ رضا ثاقب مصطفائی نے کہا کہ اخلاقیات، کردار اور رویوں میں تبدیلی سے معاشرے میں بہتری آ سکتی ہے۔ اس موقع پر وزیر اوقاف و مذہبی امور پنجاب سید سعید الحسن شاہ نے جامع مسجد داتا دربار پر نمازیوں کیلئے حفاظت پاپوش و پارکنگ فیس نہ لینے کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ اولیاء کرام کی تعلیمات عام کرنے کیلئے ویب سائٹ لانچ کرنے اور محکمہ اوقاف کی زمینوں واگزار کرنے کیلئے ہم نے بھرپور کوشش کی ہیں۔ وزیر اوقاف نے صحافی کالونی فیز ٹو کیلئے سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کی قیادت میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ون پوائنٹ ایجنڈے پر ملاقات کرنے اور مسئلے کو فی الفور حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔ سید سعید الحسن شاہ نے پریس کلب کی منتخب باڈی اور سینئر صحافیوں کو عرس حضرت داتا گنج بخش ؒ میں حاضری کی خصوصی دعوت دی۔ اس موقع پر پریس کلب کے صدر اعظم چودھری اور سیکرٹری عبدالمجید ساجد نے کہا کہ ایسی محفل سجانا بہت سعادت کی بات ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پریس کلب ایک فیملی کلب ہے اور منتخب باڈی اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ممبران اور ان کی فیملیز کی فلاح و بہبود میں ہمہ وقت مصروف عمل ہیں اور آج کی محفل درس قرآن اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔
خبر کا کوڈ : 757307
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش