0
Tuesday 23 Oct 2018 15:43

صوبہ بلوچستان کے حلقہ پی بی 5 اور این اے 258 پر دوبارہ پولنگ کا شیڈول جاری

صوبہ بلوچستان کے حلقہ پی بی 5 اور این اے 258 پر دوبارہ پولنگ کا شیڈول جاری
اسلام ٹائمز۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حلقہ پی بی 5 دکی میں مکمل انتخابات اور حلقہ این اے 258 کے 23 پولنگ اسٹیشن پر دوبارہ انتخابات کا شیڈول جاری کرتے ہوئے 15 نومبر کو دونوں حلقوں میں انتخابات کرنے کا شیڈول جاری کردیا۔ پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک ہوگی۔ الیکشن کمیشن کے جاری شیڈول کے مطابق ان دونوں حلقوں کے لئے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ، ریٹرننگ اور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسران کا اعلان کرتے ہوئے حلقہ این اے 258 کے لئے ارشد جاوید کو ڈی آر او، سمیع اللہ کو آر او اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر دکی امیر محمد کاکڑ کو آے آر او نامزد کردیئے ہیں، جبکہ حلقہ پی بی 5 دکی کے لئے ارشد جاوید کو ڈی آر او، سید نزیر احمد کو آر او اور اسسٹنٹ کمشنر دکی میران بلوچ کو اے آر او دکی نامزد کر دیا ہے۔ واضح رہے عام انتخابات میں حلقہ پی بی 5 دکی سے سردار مسعود علی خان لونی ایم پی اے جبکہ حلقہ این اے 258 سے سردار اسرار ترین ایم این اے منتخب ہوئے تھے۔ دھاندلی کے الزامات کے تحت حلقے سے ناکام ہونے والے امیدواروں سردار در محمد ناصر، سردار یحٰی خان ناصر، مولانا امیر زمان اور سینیٹر سردار محمد یعقوب خان ناصر نے انتخابات کو الیکشن کمیشن آف پاکستان میں چیلنج کیا تھا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 5 اکتوبر کو اپنا فیصلہ سناتے ہوئے حلقہ پی بی 5 دکی کے مکمل انتخابات اور حلقہ این اے 258 کے 23 پولنگ اسٹیشنوں کے انتخابات کالعدم قرار دیتے ہوئے ان دونوں حلقوں میں دوبارہ انتخابات کرنے کا حکم دیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 757462
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش