0
Tuesday 23 Oct 2018 17:57

گورنر خیبر پختونخوا نے ضمنی انتخاب میں بھائی کو ٹکٹ دینے کی غلطی تسلیم کرلی

گورنر خیبر پختونخوا نے ضمنی انتخاب میں بھائی کو ٹکٹ دینے کی غلطی تسلیم کرلی
اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا شاه فرمان نے پشاور کے ضمنی الیکشن میں شکست سے دوچار ہونے والے اپنے بھائی کو ٹکٹ دینے کی غلطی تسلیم کر لی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان کا کہنا تھا کہ  پی کے 71 ضمنی انتخابات میں بھائی کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ غلط تھا، میں اس غلطی کو تسلیم کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بحیثیت نظریاتی کارکن موروثی سیاست کے خاتمے پر یقین رکھتا ہوں اور پارٹی میں موروثی سیاست کی حوصلہ شکنی کروں گا، جبکہ مستقبل میں اپنے خاندان کے کسی فرد کو پارٹی ٹکٹ کیلئے سفارش نہیں کروں گا۔ واضح رہے کہ اتوار کو ہونے والے ضمنی انتخاب میں پشاور کے حلقے پی کے 71 پر حکمران جماعت تحریک انصاف کو اپ سیٹ شکست ہوئی جہاں گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان کی چھوڑی ہوئی نشست عوامی نیشنل پارٹی نے چھین لی۔ گورنر شاہ فرمان کے بھائی ذوالفقار خان کو عوامی نیشنل پارٹی کے صلاح الدّین خان نے ہرایا تھا۔
خبر کا کوڈ : 757480
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش