0
Sunday 28 Oct 2018 22:49

بلوچستان میں نیا بلدیاتی نظام لائینگے، سردار محمد صالح بھوتانی

بلوچستان میں نیا بلدیاتی نظام لائینگے، سردار محمد صالح بھوتانی
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی وزیر بلدیات سردار محمد صالح بھوتانی بلوچستان میں نیا بلدیاتی نظام لے کر آئیں گے۔ موجودہ نظام میں اصلاحات کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ وزیراعلٰی بلوچستان کے خلاف عدم اعتماد لانے کی باتیں صرف سوشل میڈیا کے حد تک ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حب میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کے دوران کیا۔ صوبائی وزیر بلدیات سردار محمد صالح بھوتانی نے کہا کہ ان کی حکومت بلوچستان میں نیا بلدیاتی نظام لے کر آئے گی، جس کے لئے ہوم ورک کیا جارہا ہے۔ نئے بلدیاتی نظام کو عوامی مسائل کو مدنظررکھ کر ڈیزائن کیا جا رہا ہے۔ جبکہ بلدیاتی نمائندوں اور اداروں کے اختیارات میں بھی اضافہ کیا جائیگا۔ نئے بلدیاتی نظام میں اصلاحات لانے کے لئے صوبے کے تمام سیاسی جماعتوں، بیوروکریٹس سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز سے رائے لی جائیگی۔ ان پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دینگے، جوکہ سفارشات مرتب کرے گی۔ وزیراعلٰی جام کمال خان بہتر طریقے سے حکومت چلا رہے ہیں۔ حب بائی پاس کا کام تیزی سے جاری ہیں، جوکہ بہت جلد تکمیل کو پہنچے گا۔ حب ایک بہت بڑا شہر بن چکا ہے اور مسائل بھی زیادہ ہوچکے ہیں۔ شہری مسائل کے حل کے لئے زیادہ وسائل کی ضرورت ہے۔ حب ڈویلپمنٹ فنڈ پیکج کے بعد حب شہر میں نیا پیکج لا رہے ہیں، جس سے حب کے مسائل حل کرنے میں کافی مدد ملے گی۔ پینے کا پانی حب شہر کا اہم اور دیرینہ مسئلہ ہے، جس کو حل کرنے کے لئے اقدامات کرینگے۔ سمندر کا پانی استعمال میں لانے کے لئے پانی کو قابل استعمال بنانے کے پلانٹس لگانے کا منصوبہ بھی زیر غور ہے۔ حب شہر اور گڈانی کو حب ڈیم سے پانی کی فراہمی کے لئے سندھ حکومت سے بات کرینگے۔
خبر کا کوڈ : 758295
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش