0
Monday 29 Oct 2018 11:40

لنڈی کوتل، انجمن نوجوانان کا این ایل سی حکام کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

لنڈی کوتل، انجمن نوجوانان کا این ایل سی حکام کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
قبائلی ضلع خیبر کے علاقہ لنڈی کوتل میں نوجوانوں کی تنظیم انجمن نوجوانان خوگہ خیل نے نیشنل لاجسٹک سیل (این ایل سی) طورخم حکام کے ناروا رویہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ باچا خان چوک لنڈی کوتل میں ہونے والے مظاہرے کی قیادت آل طورخم کسٹم کلیئرنگ ایجنٹس یونین کے صدرحاجی زرقیب شنواری ،چیئرمین معراج الدین ،قاری نظیم گل اور اسرار شنواری کررہے تھے جن کا کہنا تھا کہ این ایل سی حکام آئے روز مقامی افراد کیساتھ ناروا سلوک کرتے ہیں اوراپنے اختیارات کا غلط استعمال کرکے لوگوں کے پاسپورٹ چیکنگ اور بے جاتلاشی لیتے ہیں جو ان کے دائرہ اختیار میں نہیں۔ انہوں نے کہا کہ این ایل سی حکام کو خوگہ خیل قوم نے ایک معاہدے کے تحت زمین دی تھی لیکن اب بار بار این ایل سی حکام اس معاہدے کی خلاف ورزی کر رہے ہیں کیونکہ گزشتہ تین سالوں سے وہ فیز ون پر قابض ہیں اور اب تک انہوں نے 2 ارب روپے طورخم بارڈر سے لئے ہیں جبکہ ابھی تک ٹرمینل پر تعمیراتی کام بھی شروع نہ ہو سکا ہے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ این ایل سی کے آنے سے طورخم بارڈر پر عوام کا کاروبار مکمل تباہ ہوگیا ہے اور ہزاروں کی تعداد میں نوجوان بے روزگار ہو گئے جس کے خلاف آئے روز احتجاجی مظاہرے بھی ہورہے ہیں لیکن افسوس کہ حکمران ٹھس سے مس بھی نہیں ہو رہے۔ مظاہرین نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ ان کے مطالبات ترجیحی بنیادوں پر مان لئے جائیں بصورت دیگر بھوک ہڑتالی کیمپ لگائیں گے اور نہ ختم ہونے والے احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 758339
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش