0
Friday 9 Nov 2018 17:04

لاہور سمیت ملک بھر میں یوم اقبالؒ ملی جوش و جذبے سے منایا گیا

لاہور سمیت ملک بھر میں یوم اقبالؒ ملی جوش و جذبے سے منایا گیا
اسلام ٹائمز۔ تحریک پاکستان کے عظیم رہنما اور مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کا یوم پیدائش آج لاہور سمیت ملک بھر میں روایتی جوش و جذبے سے منایا گیا۔ اس حوالے سے اخبارات نے خصوصی ایڈیشنز شائع کئے جبکہ ٹی وی چینلز نے بھی خصوصی نشریات کا اہتمام کیا۔ لاہور میں تاریخی بادشاہی مسجد کے صدر دروازے کے بائیں جانب واقع مزارِ اقبال ؒپر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی جس میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، سٹیشن کمانڈر نیوی کموڈور نعمت اللہ اور ڈی جی رینجرز اظہر نوید حیات نے شرکت کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے شاعر مشرق علامہ محمد اقبالؒ کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے یوم اقبالؒ پر اپنے پیغام میں کہا کہ شاعر مشرق کے افکار پر عمل پیرا ہو کر کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔

علامہ اقبال کا پیغام اُمید اور خود داری کا ہے اور نئے پاکستان کی بنیاد بھی انہی اصولوں پر رکھی جا رہی ہے۔ گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب میں پاکستان رینجرز نے گارڈز کے فرائض پاک نیوی کے سپرد کیے۔ اس موقع پر شہریوں کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔ علامہ محمد اقبال 9 نومبر کو 1877 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے اور آبائی شہر سے ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد لاہور چلے آئے۔ شاعر مشرق نے لاہور سے ایم اے کی ڈگری حاصل کی اور جرمنی سے فلسفہ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ ڈاکٹر محمد اقبال نے 1910 میں وطن واپسی کے بعد وکالت شروع کی۔ 1930 میں آپ نے الہٰ آباد کے مقام پر آل انڈیا مسلم لیگ کے صدر کی حیثیت سے تاریخی خطبہ دیا، جس میں مسلمانوں کیلئے علیحدہ مملکت کا مطالبہ پیش کیا، جس کا نتیجہ بالآخر قیام پاکستان کی صورت میں برآمد ہوا۔
خبر کا کوڈ : 760189
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش