1
Friday 16 Nov 2018 10:51

ہمیں اندازہ نہیں تھا کہ طاہر داوڑ کا اغواء اتنا اندوہناک واقعہ ہوجائے گا، افتخار درانی

ہمیں اندازہ نہیں تھا کہ طاہر داوڑ کا اغواء اتنا اندوہناک واقعہ ہوجائے گا، افتخار درانی
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کے ترجمان افتخار درانی کا کہنا ہے کہ ہمیں اندازہ نہیں تھا کہ طاہر داوڑ کا اغواء اتنا اندوہناک واقعہ ہوجائے گا۔ نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے افتخار درانی نے کہا کہ اغواء کے بعد افغانستان میں قتل ہونے والے ایس پی خیبرپخونخوا پولیس طاہر داوڑ کیس کی انکوائری میں حقائق سامنے آجائیں گے۔ دوسری جانب غیر ملکی میڈیا کو طاہر داوڑ کے اغواء کے حوالے سے دیے گئے انٹرویو سے متلعق افتخار درانی نے کہا کہ مجھے پولیس سے جو معلومات ملیں میں نے غیرملکی میڈیا سے انٹرویو میں بتائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا خیال نہیں تھا کہ طاہر داوڑ کا اغواء اتنا اندوہناک واقعہ ہوجائے گا۔ خیال رہے کہ ایس پی طاہر داوڑ اسلام آباد کے علاقے جی ٹین سے 26 اکتوبر کو لاپتہ ہوئے تھے اور دو روز قبل افغان صوبے ننگرہارسے ان کی لاش ملی۔ طاہر داوڑ کی میت پاکستان لانے کے بعد پشاور میں ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی اور حیات آباد کے قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔

 
خبر کا کوڈ : 761507
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش