0
Sunday 18 Nov 2018 09:56

حاجی عبدالوہاب اتحاد امت کا استعارہ تھے، وفاق المدارس العربیہ

حاجی عبدالوہاب اتحاد امت کا استعارہ تھے، وفاق المدارس العربیہ
اسلام ٹائمز۔ تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبدالوہاب کے انتقال پر وفاق المدارس العربیہ کی جانب سے گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق سکندر، مولانا انوار الحق، مولانا مفتی محمد رفیع عثمانی اور مولانا محمد حنیف جالندھری نے تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبدالوہاب صاحب کی رحلت پر اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ حاجی عبدالوہاب کی رحلت پوری انسانیت کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔ حاجی عبدالوہاب کی زندگی جہد مسلسل سے عبارت تھی، انہوں نے اکابر کی روایات کو طویل مدت تک زندہ رکھا وہ امت کے اتحاد و یکجہتی کا استعارہ تھے، ان کی رحلت سے پیدا ہونیوالا خلاء کبھی پُر نہیں کیا جا سکے گا۔ امت حاجی عبدالوہاب کے مشن کو جاری رکھنے کا عزم اور ان کے درجات کی بلندی کیلئے دعاﺅں کا اہتمام کرے۔ وفاق المدارس کے قائدین نے مزید کہا کہ حاجی عبدالوہاب کی پوری زندگی دین کی دعوت تھی، انہوں نے اکابر کی روایات اور محنت کو جس طرح زندہ رکھا وہ آبِ زر سے لکھنے کے قابل ہے۔ حاجی عبدالوہاب کی رحلت بہت بڑا سانحہ ہے لیکن قوم صبر و تحمل کا مظاہرہ اور ان کے مشن کو آگے بڑھانے کا عزم کرے۔
خبر کا کوڈ : 761898
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش