0
Tuesday 20 Nov 2018 20:52

ایوانکا ٹرمپ کا ذاتی اکاؤنٹ سے سرکاری ای میلز بھیجنے کا انکشاف

ایوانکا ٹرمپ کا ذاتی اکاؤنٹ سے سرکاری ای میلز بھیجنے کا انکشاف
اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ نے اہم سرکاری ای میلز کی ترسیل کے لیے اپنے ذاتی ای میل اکاؤنٹ کو استعمال کر کے امریکی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا نے کئی سرکاری ای میلز بھیجنے کے لیے اپنا ذاتی ای میل اکاؤنٹ استعمال کیا جو کہ امریکا کے صدارتی ریکارڈز ایکٹ کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ ایوانکا ٹرمپ نے ای میلز ٹرمپ کابینہ کے حکام، وائٹ ہاؤس کے مشیروں اور معاونین خصوصی کو بھیجیں اور اہم سرکاری فیصلوں سے آگاہ کیا۔ ایوانکا یہ تمام ای میلز صرف وائٹ ہاؤس کے ای میلز اکاؤنٹ سے بھیجنے کی مجاز تھیں۔
ایوانکا ٹرمپ امریکی صدر کی صاحبزادی ہونے کے علاوہ ’ بلا معاوضہ مشیر‘ بھی ہیں تاہم یہ تمام ای میلز سرکاری ذمہ داریاں سنبھالنے سے قبل کی گئی تھیں۔ اس دانستہ یا نادانستہ غلطی پر امریکی ایکٹ کے تحت کارروائی ہو سکتی ہے۔
واشنگٹن پوسٹ نے وائٹ ہاؤس کی ای میلز کے غیر قانونی استعمال پر حکومتی موقف جاننے کے لیے اہم حکام سے رابطہ کیا تاہم ترجمان کی جانب سے موقوف دینے سے گریز کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 762404
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش