0
Tuesday 20 Nov 2018 23:04

امام خمینیؒ کے حکم پر اس سال بھی ہفتہ وحدت بھرپور انداز میں منایا جائیگا، اصغریہ تحریک

امام خمینیؒ کے حکم پر اس سال بھی ہفتہ وحدت بھرپور انداز میں منایا جائیگا، اصغریہ تحریک
اسلام ٹائمز۔ اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے مرکزی صدر سید پسند علی رضوی نے 12 تا 17 ربیع الاول ہفتہ وحدت کی مناسبت سے کہا ہے کہ امت مسلمہ کی یکسوئی اور مسلمان فرقوں کا اتحاد بابصیرت علمائے اسلام کی دیرینہ آرزو رہی ہے، اس میں کوئی شک و شبہ نہیں کہ یکجہتی کی ایک وجہ استعماری قوتوں کی عسکری، اقتصادی اور سیاسی یلغار کے سامنے متحدہ اسلامی محاذ کا قیام ہے، اسی لئے گزشتہ ایک دو صدیوں کے دوران دشمن کا ہجوم جتنا وسیع تھا، اتنا ہی وحدت و یکجہتی کی زیادہ ضرورت محسوس ہوتی ہے اور وحدت کے داعیوں کے فریادیں زیادہ بلند ہوئی ہیں۔ اپنے ایک بیان میں پسند رضوی نے کہا کہ آج جبکہ مغرب کی سپر طاقتوں اور دوسری استعماری طاقتوں کے براہ راست حملے ختم ہوگئے ہیں، پیچیدہ اور نت نئے طریقوں سے سیاسی و معاشرتی اور ثقافتی غلبے کا وقت آپہنچا ہے اور اسلامی ممالک پہلے سے زیادہ استعماری طاقتوں کی وسیع ثقافتی اور اقتصادی یلغار کی پالیسی کی زد میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رہبر کبیر امام خمینیؒ کے حکم پر لبیک کہتے ہوئے اصغریہ علم و عمل تحریک کے زیر اہتمام اس سال بھی سندھ بھر میں اہلسنت برادران یساتھ ہفتہ وحدت بھرپور انداز میں منایا جائیگا، اس سلسلے میں 12 ربیع الاول کی مناسبت سے نکلنے والی ریلیوں کا بھرپور استقبال کرتی ہے اور مقامی یونٹ کے امام بارگاہوں اور مساجد کے ذریعے نیاز کی تقسیم کا اہتمام کرکے وحدت کو فروغ دیتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 762439
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش