0
Thursday 22 Nov 2018 17:30

ملتان، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام عید میلادالنبی کے موقع پر استقبالیہ کیمپ، مذہبی و سیاسی رہنمائوں کی شرکت

ملتان، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام عید میلادالنبی کے موقع پر استقبالیہ کیمپ، مذہبی و سیاسی رہنمائوں کی شرکت
اسلام ٹائمز۔ ہفتہ وحدت بمناسبت جشن میلا دالنبی حضرت محمد مصطفیٰ(ص) بفرمان امام خمینی اور قائد وحدت علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی ہدایت پر مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کی جانب سے سیکرٹری جنرل مرزا وجاہت علی کی زیرنگرانی قدیمی و مرکزی امام بارگاہ حسین آباد دولت گیٹ کے سامنے مرکزی استقبالیہ کیمپ کا اہتمام کیا گیا، جس میں مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، سیکرٹری سیاسیات انجینئر مہر سخاوت علی، صوبائی رہنما ندیم عباس کاظمی، مولانا عمران ظفر، مولانا کاشف حیدری نے شرکت اور خطاب کیا۔ استقبالیہ کیمپ میں مشیر وزیراعلیٰ پنجاب MPA حاجی جاوید اختر انصاری، مخدوم مرید حسین قریشی، ملک عدنان ڈوگر، سجادہ نشین بری امام سرکار مخدوم حسن رضا مشہدی سمیت مختلف سیاسی اور مذہبی رہنماؤں نے شرکت کی اور اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کے وحدت امت کے لئے ہمیشہ مجلس وحدت مسلمین نے اپنا بہترین کردار ادا کیا ہے، جو لائق تحسین ہے۔

اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اس وقت پاکستان میں شیعہ سنی وحدت کے حوالے سے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں، ملک اس وقت کسی بھی خلفشار کا متحمل نہیں ہے، ہمیں اپنی صفوں سے ملک دشمن عناصر کو باہر کرنا ہوگا، اسی میں ہم سب کی بھلائی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر جاوید اختر انصاری نے کہا کہ شیعہ سنی وحدت کے حوالے سے مجلس وحدت مسلمین کا کردار لائق تحسین ہے، گذشتہ کئی سالوں سے اس جماعت کی کوششوں کے ثمر آج نظر آرہے ہیں، تشیع کے علمائے اور عوام کی جانب سے میلاد کے جلوسوں کا استقبال لائق صد احترام ہے ، ایم ڈبلیو ایم کے اس اقدام پر ان کی قیادت اور مقامی ذمہ داران کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 762698
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش