0
Sunday 25 Nov 2018 19:56

دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی لازوال قربانیاں ایک حقیقت ہے، لیاقت بلوچ

دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی لازوال قربانیاں ایک حقیقت ہے، لیاقت بلوچ
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان اور متحدہ مجلس عمل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کراچی کے چینی قونصلیٹ اور خیبر پی کے اورکزئی میں دہشتگردی سے شہادتوں، زخمیوں کے المناک واقعات پر گہرے صدمہ، دکھ ، افسوس کا اظہار اور واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیطانی تثلیث امریکہ، بھارت، اسرائیل ملکی سلامتی اور پاک چین دوستی پر مسلسل حملہ آور ہیں۔ دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی لازوال قربانیاں ایک حقیقت ہے۔ عاقبت نااندیش حکمرانوں اور پالیسی سازوں نے ملک کو رسوائی اور مشکلات سے دوچار کیا، جن کے لیے ہم نے اپنا سب کچھ داؤ پر لگایا وہی ہم سے ڈومور کا مطالبہ اور احسان فراموشی کر رہے ہیں، پاکستان کے وقار، آزادی اور سلامتی کے تحفظ کے لیے حکومت، پارلیمنٹ، سیاسی جمہوری قوتیں اور ریاستی ادارے ایک پیج پر آئیں، وگرنہ خطرات اور مشکلات میں اور زیادہ اضافہ ہو جائے گا۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ حالات انتہائی حساس اور بگڑے ہوئے ہیں۔ سیکولر قوتیں اپنے مذہب بیزار ایجنڈے کی تکمیل اور حکومتی وزراء غیرسنجیدہ، بچگانہ اور نمائشی کردار اور بدزبانی سے جلتی پر تیل ڈال رہے ہیں۔

 
خبر کا کوڈ : 763177
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش