0
Wednesday 28 Nov 2018 22:35

بھکر، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام پنجگرائیں اور سیال موڑ میں جشن صادقین کا اہتمام

بھکر، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام پنجگرائیں اور سیال موڑ میں جشن صادقین کا اہتمام
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع بھکر کے زیراہتمام پنجگرائیں میں مرکزی امام بارگاہ قصرابوطالب میں جشن صادقین کا اہتمام کیا گیا، جشن صادقین سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی، جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری تنظیم سازی آصف رضا ایڈووکیٹ، ضلعی سیکرٹری جنرل سمیت دیگر رہنمائوں نے خطاب کیا، ضلع بھکر میں جشن صادقین کا دوسرا پروگرام ایم ڈبلیو ایم سیال یونٹ کی جانب سے امام بارگاہ موکب حسینی میں بھی جشن صادقین کا بھی اہتمام کیا گیا، علامہ احمد اقبال رضوی نے مختلف مقامات پر جشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرورکائنات کی شخصیت عالم اسلام کے لیے وحدت کی عظیم مثال ہے، آپ کی سیرت رہتی دنیا تک مثالی ہے، ہمارا معاشرہ اُس وقت تک ترقی نہیں کرسکتا جب تک آپ کی سیرت پر عملی طور پر عمل نہ کیا جائے۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم بھکر کے ضلعی سیکرٹری جنرل ایڈووکیٹ سفیر حسین شہانی، سید ظہیر عباس نقوی، مزمل عباس اور دیگر رہنما موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 763802
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش