0
Sunday 2 Dec 2018 20:08

افغانستان، ڈرون حملے میں 4 طالبان ہلاک

افغانستان، ڈرون حملے میں 4 طالبان ہلاک
اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے علاقے صوبے ہلمند میں ڈرون حملہ میں چار افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔ ذرائع کے مطابق حملے میں چار طالبان کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں، تاہم ابھی اس کی تصدیق نہیں کی جا سکی۔ افغان میڈیا کے مطابق ڈرون حملے میں اہم طالبان کمانڈر ملا عبدالرحیم منان بھی مارے گئے۔ طالبان نے ڈرون حملے اور ہلاکت کی تصدیق نہیں کی۔ اس سے قبل افعانستان میں برسر پیکار انتہا پسند گروہ داعش کے سربراہ ابو سعید اورکزئی کو امریکی ڈرون حملے میں  نشانہ بنایا گیا تھا۔ سعد ارہابی کے نام سے پہچانے جانے والے داعش کے سربراہ ابو سعید اورکزئی کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب افغانستان کے مشرقی صوبے ننگر ہار میں موجود داعش کی خفیہ پناہ گاہ میں موجود تھے۔

ننگر ہار کے گورنر کے ترجمان نے داعش کے سربراہ کی ڈرون حملے میں مارے جانے کی تصدیق کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ حملے میں ابو سعید اورکزئی اپنے 10 ساتھیوں سمیت ہلاک ہوا۔ عالمی میڈیا نے صوبائی حکومت کے ترجمان عطاءاللہ کھوگیانی کے حوالے سے بتایا  تھا کہ اس ڈرون حملے کے نتیجے میں داعش کے دو اڈے بھی تباہ کئے گئے۔
خبر کا کوڈ : 764482
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش