0
Friday 7 Dec 2018 23:25

پی آئی اے کے 12 پائلٹس اور 73 کریو ممبران کی ڈگریاں جعلی

پی آئی اے کے 12 پائلٹس اور 73 کریو ممبران کی ڈگریاں جعلی
اسلام ٹائمز۔ قومی ائیر لائن کے بارہ پائلٹس اور تہتر کریو ممبران کی ڈگریاں جعلی نکلی ہیں۔ پی آئی اے نے تفصیلات سپریم کورٹ میں پیش کر دی ہیں۔ عدالت نے سول ایوی ایشن، پی آئی اے اور ڈگریوں کی تصدیق نہ کرنے والی یونیورسٹیوں کے سربراہان کو طلب کر لیا ہے۔ باکمال لوگوں کی سروس تو لاجواب تھی ہی، اُن کی تعلیم کا بھی کوئی جواب نہیں، پی آئی اے کے 12 پائلٹس اور 73 کریو ممبران کی ڈگریاں جعلی نکلی ہیں۔ قومی ائیر لائن نے تفصیلات سپریم کورٹ میں پیش کر دی ہیں۔ پائلٹس اور ایئر لائنز عملے کی جعلی ڈگریوں کے کیس کی سماعت کے دوران پی آئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ادارے میں مجموعی طور پر 498 پائلٹس اور 1864 کریو ممبران ہیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ عدالت نے جعلی ڈگریوں پر ایک سال پہلے نوٹس لیا تھا۔ پی آئی اے اور سول ایوی ایشن نے ڈگریوں کی تصدیق سے متعلق کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کئے، سول ایوی ایشن حکام نے بتایا کہ جعلی ڈگریوں والے پائلٹس کو گراؤنڈ کرکے اُن کے لائسنس معطل کر دیئے گئے ہیں، جن کے خلاف کارروائی کریں وہ حکم امتناع لے آتے ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ جعلی ڈگریوں کے کیسز کسی اور عدالت میں نہیں جائیں گے، جس کو اعتراض ہو براہ راست سپریم کورٹ سے رجوع کرے۔ کیس کی سماعت 24 دسمبر تک ملتوی کردی گئی، آئندہ سماعت پر پی آئی اے سول ایوی ایشن اور ڈگریوں کی تصدیق نہ کرنے والی یونیورسٹیوں کے سربراہان کو طلب کیا گیا ہے اور ماتحت عدالتوں سے جعلی ڈگری ہولڈرز کے کیسز کا تمام ریکارڈ بھی مانگ لیا گیا۔
 
خبر کا کوڈ : 765440
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش