0
Tuesday 11 Dec 2018 22:41

غیر قانونی بھرتیوں کا معاملہ، نیب نے مریم اورنگزیب کیخلاف بھی تحقیقات شروع کر دیں

غیر قانونی بھرتیوں کا معاملہ، نیب نے مریم اورنگزیب کیخلاف بھی تحقیقات شروع کر دیں
اسلام ٹائمز۔ نیب نے مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کے خلاف تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نواز  شریف، شہباز شریف، خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کے بعد اب نیب نے مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کے خلاف شکنجہ سخت کر دیا اور انکوائری شروع کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیرِ مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب پر اپنے دور میں اختیارات کے غلط استعمال اور پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا الزام ہے۔

 
خبر کا کوڈ : 766192
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش