0
Wednesday 12 Dec 2018 17:19

شمالی وزیرستان کے پٹرول پمپ بند کرنے کی دھمکی

شمالی وزیرستان کے پٹرول پمپ بند کرنے کی دھمکی
اسلام ٹائمز۔ آل شمالی وزیرستان پٹرول پمپ ایسوسی ایشن نے نقصانات کا ازالہ نہ ہونے کی صورت میں 20 دسمبر سے شمالی وزیرستان میں پٹرول سپلائی بند رکھنے اور بنی گالہ کے سامنے احتجاجی دھرنا دینے کا اعلان کردیا۔ پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے صدر رقیب گل، جی ایس نثاءاللہ، نائب رفیع الدین اور دیگر نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 69 پٹرول پمپ مکمل طور پر تباہ ہوئے، جس میں مالکان کو 65 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔ انہوں نے کہاکہ نقصانات کا ازالہ کرنے کیلئے مالکان نے مقامی انتظامیہ سمیت چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا، وزارت سیفران اور دیگر متعلقہ حکام کو متعدد درخواستیں بھی دیں، لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ علاقے میں امن بحال ہونے کے بعد واپسی پر پٹرول پمپس سے قیمتی اشیاء کو اٹھا لیا گیا جو بنوں ملت پارک میں کھلے عام فروخت کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 766325
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش