0
Thursday 13 Dec 2018 19:57

پشاور شہر سے کچرا اُٹھانے اور صفائی کا نظام مزید بہتر کرنے کیلئے رکشہ سروس کا افتتاح

پشاور شہر سے کچرا اُٹھانے اور صفائی کا نظام مزید بہتر کرنے کیلئے رکشہ سروس کا افتتاح
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان نے ڈبلیو ایس ایس پی کی جانب سے شہر سے کچرا اٹھانے اور صفائی کا نظام مزید بہتر کرنے کیلئے رکشہ سروس کا افتتاح کر دیا۔ وزیراعلٰی ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعلٰی محمود خان نے 8 کروڑ 50 لاکھ کی مشینری اور گاڑیاں ڈبلیو ایس ایس پی کے حوالے کر دیں۔ بیان کے مطابق سالڈ ویسٹ فلیٹ میں شامل نئی مشینری میں 20 منی رکشہ ڈمپرز، 18 کنٹینرز، 4 واٹر بائورز، 2 آرمرول ٹرک، ایک ایکسکیویٹر اور 4 ٹریکٹر شامل ہیں۔ افتتاح کے بعد وزیراعلٰی محمود خان نے میڈیا سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نے اپنی کاوشوں سے صوبے میں تبدیلی کے نعرے کو عملی جامہ پہنایا ہے، صوبائی حکومت نے وزیراعظم عمران خان کے کلین اینڈ گرین پاکستان کے وژن کے مطابق کام شروع کرتے ہوئے بڑی لاگت سے ڈبلیو ایس ایس پی کیلئے یہ مشینری خریدی تاکہ پشاور کے شہریوں کیلئے اس شہر کو صاف اور ستھرا کرنے میں کوئی کسر باقی نہ رہے۔
خبر کا کوڈ : 766534
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش