0
Tuesday 18 Dec 2018 21:15

کراچی، 2018ء میں پولیس مقابلوں میں 74 فیصد کمی

کراچی، 2018ء میں پولیس مقابلوں میں 74 فیصد کمی
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں رواں سال کے آغاز میں تین جعلی پولیس مقابلوں، ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی معطلی اور گرفتاری کے بعد ہاف فرائی اور فل فرائی کا سلسلہ رک گیا، رواں سال پولیس مقابلوں میں ہلاک ہونے والے ملزمان کی تعداد میں 74 فیصد کمی ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق جنوری 2018ء میں ہونے والے تین مشکوک پولیس مقابلے نقیب، انتظار اور مقصود کے قتل کے بعد پولیس کے سسٹم کی جیسے کایا ہی پلٹ گئی، ابتدائی 345 دنوں میں 432 پولیس مقابلے اور 502 جرائم پیشہ گروہوں کا خاتمہ ہوا، جبکہ 61 ملزمان مارے گئے۔ 2017ء کے اسی عرصے کے دوران 450 پولیس مقابلوں میں 395 جرائم پیشہ گروہوں کو ختم اور 243 ملزمان کو ہلاک کیا گیا۔

دونوں سالوں کا موازنہ کیا جائے، تو سال 2018ء میں پولیس مقابلوں میں ہلاک ہونے والے ملزمان کی تعداد میں 74 فیصد کمی واقع ہوئی، مگر ملزمان کی گرفتاریوں میں اضافہ ضرور ہوا، سال 2017ء میں 31623 ملزمان پکڑے گئے، تو 2018ء میں ملزمان کی گرفتاریوں کی تعداد چار ہزار اضافے کے بعد 35548 ہوگئی۔ اعدادوشمار سے ظاہر ہے کہ پولیس کے ہاف فرائی اور فل فرائی کا باب اب بند ہوتا نظر آرہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 767432
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش