0
Saturday 22 Dec 2018 15:00

کوہستان، غیرت کے نام پر دو لڑکیوں سمیت 4 افراد قتل

کوہستان، غیرت کے نام پر دو لڑکیوں سمیت 4 افراد قتل
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع اپر کوہستان میں غیرت کے نام پر ایک ہی خاندان کی دو لڑکیوں اور دو لڑکوں کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق چار افراد کے لرزہ خیز قتل کی واردات تھانہ لوٹر کے علاقے چیچنگ داسو میں پیش آئی، جہاں ایک کزن نے فائرنگ کرکے اپنے دیگر 4 کزنز کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ ڈی آئی جی ہزارہ عالم شنواری نے کہا ہے کہ واردات کے بعد ملزم فرار ہوگیا جس کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ضلع کوہستان خیبر پختونخوا کا انتہائی دور افتادہ اور پسماندہ علاقہ ہے، یہاں غیرت کے نام پر قتل کے واقعات معمول کی بات ہے۔ آج سے 8 سال قبل کوہستان میں غیرت کے نام پر ایک ساتھ 5 لڑکیوں کو قتل کردیا گیا تھا۔

ضلع کوہستان کے رہائشی نوجوان نے 2012ء میں میڈیا پر آکر الزام عائد کیا تھا کہ اس کے 2 چھوٹے بھائیوں نے شادی کی، ایک تقریب کے دوران رقص کیا جس پر وہاں موجود خواتین نے تالیاں بجائیں۔ تقریب کے دوران موبائل فون سے بنائی گئی ویڈیو بعد میں مقامی افراد کے ہاتھ لگ گئی اور وہاں سے علاقے کے دیگر لوگوں میں پھیل گئی، جس پر ایک مقامی جرگے نے ویڈیو میں نظر آنے والی پانچوں لڑکیوں کو قتل کرنے کا حکم جاری کیا اور بعد ازاں ان لڑکیوں کے قتل کی اطلاعات بھی سامنے آئی تھیں، جس پر سپریم کورٹ نے واقعہ کا ازخود نوٹس لے لیا تھا۔ پولیس نے عدالتی احکامات پر کارروائی کرتے ہوئے عمر خان، سفیر اور سرفراز سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا جو اسوقت جیل میں ہیں۔
خبر کا کوڈ : 768030
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش