0
Sunday 23 Dec 2018 22:21

یونیورسٹی کی تعمیر کا کام جلد از جلد شروع کیا جائے، آغا سید منتظر

یونیورسٹی کی تعمیر کا کام جلد از جلد شروع کیا جائے، آغا سید منتظر
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے رہنما آغا سید منتظر مہدی نے پاٹواو بڈگام میں مجوزہ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی سیٹلائٹ کیمپس کی تعمیر میں تاخیر پر افسوس ظاہر کیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مذکورہ یونیورسٹی کا تعمیراتی کام جلد از جلد شروع کرکے ضلع بڈگام کے عوام کے دیرینہ خواب کو شرمندہ تعبیر کیا جائے۔ آغا سید منتظر نے کہا کہ مذکورہ ادارہ کے لئے نو سال پہلے زمین کی نشاندہی کے باوجود ابھی تک کوئی تعمیراتی سرگرمی عمل میں نہیں لائی گئی جس سے علاقہ کے عوام کو بڑی مایوسی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی سیٹلائٹ کیمپس کے قیام سے ہزاروں طلباء اپنے مستقبل کو تابناک بنانے کا حوصلہ پائیں گے اور یہ ادارہ اردو زبان کے فروغ اور تحفظ میں نمایاں کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف بھارتی حکومت کشمیری طالب علموں کے ہاتھوں میں پتھر کے بجائے لیپ ٹاپ دیکھنے کی متمنی ہے اور دوسری جانب کشمیر میں اعلٰی تعلیمی اداروں کے قیام اور تعمیر میں عدم دلچسپی کا مظاہرہ کرکے اپنے قول و فعل میں تضاد کا ثبوت پیش کر رہی ہے۔ آغا سید منتظر نے امید ظاہر کی مذکورہ یونیورسٹی کی تعمیر میں اب مزید تاخیر نہیں کی جائے گ
ی۔
خبر کا کوڈ : 768320
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش