0
Tuesday 1 Jan 2019 13:22

سال 2018ء، پشاور ہائیکورٹ نے کیسز کی تفصیلات جاری کردیں

سال 2018ء، پشاور ہائیکورٹ نے کیسز کی تفصیلات جاری کردیں
اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائیکورٹ نے سال 2018ء میں نمٹائے جانے والے کیسز کی تفصیلات جاری کردیں۔ پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق سال 2018ء میں پشاور ہائیکورٹ کی ماتحت ضلعی عدالتوں میں 4 لاکھ 12 ہزار 948 نئے مقدمات دائر ہوئے اور ماتحت عدالتوں نے 11 ماہ کے دوران 4 لاکھ 15 ہزار 183 مقدمات نمٹا دیئے جبکہ مقامی عدالتوں میں اسوقت زیرِالتواء مقدمات کی تعداد 2 لاکھ 1 ہزار 197 رہ گئی ہے۔ سال 2018ء میں مجموعی طور پر 17239 نئے کیسز دائر کئے گئے اور جنوری 2018ء تا نومبر 2018ء 11 ماہ کے عرصے کے دوران پشاور ہائیکورٹ نے 18736 کیسز نمٹا دیئے۔ رپورٹ کے مطابق ہائیکورٹ میں زیرِالتواء مقدمات کی تعداد 28875 رہ گئی۔
خبر کا کوڈ : 769617
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش