0
Thursday 3 Jan 2019 14:00

وزیراعظم عمران خان دو روزہ سرکاری دورے پر ترکی روانہ

وزیراعظم عمران خان دو روزہ سرکاری دورے پر ترکی روانہ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان 2 روزہ دورے پر ترکی روانہ ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان 2 روزہ دورے پر نورخان ایئربیس سے ترکی کیلیے روانہ ہوئے۔ وزیر اعظم کے ہمراہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیرخزانہ اسد عمر اور خسرو بختیار شامل ہیں۔ وزیر اعظم شام 4 بجے ترکی کے شہر قونیہ میں پہنچیں گے۔ وزیراعظم میولانا میں رومی میوزیم کا دورہ کریں گے جبکہ انقرہ میں بزنس کمیونٹی اور سرمایہ کاروں کی تقریب سے خطاب کریں گے۔ جمعہ کو وزیراعظم کاروباری سرگرمیوں کے حوالے سے اجلاس میں شریک ہوں گے، پاکستان میں دلچسپی کے خواہشمند ترکش سرمایہ کاروں سے بھی ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم اتاترک میوزیم کا دورہ بھی کریں گے اور ترک صدرطیب اردگان سے ون آن وان ملاقات بھی ہوگی، ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس اور عشائیہ بھی دیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 769994
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش