0
Thursday 3 Jan 2019 14:25

ڈونلڈ ٹرمپ پاکستانی قیادت سے ملاقات کے منتظر

ڈونلڈ ٹرمپ پاکستانی قیادت سے ملاقات کے منتظر
اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ نئی پاکستانی قیادت سے جلد ملاقات کا منتظر ہوں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کابینہ اجلاس کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا پاکستان سے اچھے تعلقات چاہتا ہے جب کہ نئی پاکستانی قیادت سے جلد ملاقات کا منتظر ہوں۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ سوویت یونین نے افغانستان سے آنے والے دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لئے وہاں حملہ کیا لیکن افغانستان میں لڑتے لڑتے سوویت یونین خود دیوالیہ ہو گیا۔ انہوں نے کہا سوویت یونین کا فیصلہ درست تھا لیکن افغان جنگ سخت تھی۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ اس خطے میں پاکستان بھی موجود ہے، پاکستان کو لڑنا چاہیے اور امریکا طالبان سے مذاکرات کر رہا ہے۔ دوسری جانب امریکی صدرنے ایشین ری ایشورینس انیشی ایٹو ایکٹ پر دستخط کرکے قانون کا درجہ دے دیا۔ نئے قانون کے تحت امریکی حکومت سکیورٹی اور اقتصادی مفادات کو بڑھاوا دینے پررقم خرچ کرے گی۔ واضح رہے کہ 2 ماہ قبل امریکی صدر نے پاکستان پر الزام تراشی کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان نے امریکا کے لیے کوئی ایک کام بھی نہیں کیا بلکہ پاکستان نے اسامہ بن لادن کو پناہ دینے میں بھی مدد کی۔
خبر کا کوڈ : 770000
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش