0
Saturday 5 Jan 2019 19:17

مقبوضہ کشمیر میں 2019ء کی پہلی برفباری

مقبوضہ کشمیر میں 2019ء کی پہلی برفباری
اسلام ٹائمز۔ موسم سرما کے رواں یخ بستہ ایام میں کشمیر سمیت جواہر ٹنل کے آر پار پہلی برفباری ہوئی جو رات دیر گئے تک جاری رہی۔ محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے مطابق  2019ء کی پہلی برفباری کے دوران وادی کشمیر کا بیرون دنیا سے زمینی و فضائی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے اگلے 24 گھنٹوں تک موسم ابر الودہ رہنے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دوران کشمیر کے بالائی علاقوں اور میدانی علاقوں میں ہلکی سے درمیانہ درجہ کی بارشیں بھی ہو سکتی ہیں۔ ادھر صوبائی انتظامیہ نے بالائی علاقوں کے لوگوں سے تلقین کی ہے کہ وہ برف باری کے دوران سفر نہ کریں کیونکہ ان علاقوں میں پسیاں اور پتھر گرنے کا عمل شروع ہوگیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 770322
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش