0
Sunday 6 Jan 2019 01:40

عرب امارات کے تعاون سے پاکستان میں 40 ترقیاتی منصوبے شروع

عرب امارات کے تعاون سے پاکستان میں 40 ترقیاتی منصوبے شروع
اسلام ٹائمز۔ ابوظہبی ڈویلمنٹ فنڈ کے تعاون سے پاکستان میں 40 ترقیاتی اور انسانی منصوبے شروع کردیئے گئے ہیں۔ عرب امارات کے سفارتخانے سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق پاکستان میں ابوظہبی ڈیویلپمنٹ فنڈ کی مالی معاونت سے 736 ملین درھم (200 ملین ڈالر) کی لاگت کے 40 ترقیاتی اور انسانی منصوبوں پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے، جو متحدہ عرب امارات کے صدر الشیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان کے احکامات کی تعمیل ہے۔ یواے ای سفارتخانے سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے منصوبوں کے تیسرے مرحلے میں پانچ اہم شعبے شامل ہیں، ان شعبوں میں سڑکیں، پل، تعلیم، صحت، پانی کی فراہمی، زراعت، انسانی مدد اور پولیو ویکسین مہم کا نفاذ شامل ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یو اے ای کے پاکستان معاونتی پروگرام نے کے پی، قبائلی علاقوں اور بلوچستان ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد کا جامع پلان بنایا ہے جبکہ ترقیاتی منصوبوں میں اسلام آباد کے عوام کی خدمت اور ترقی بھی شامل ہے۔
خبر کا کوڈ : 770471
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش