0
Sunday 6 Jan 2019 11:03

صوبے پر مسلط کی گئی انتظامی، معاشی، ثقافتی یلغار کا مقابلہ کتب دوستی کو فروغ دیکر ہی کیا جا سکتا ہے، لشکری رئیسانی

صوبے پر مسلط کی گئی انتظامی، معاشی، ثقافتی یلغار کا مقابلہ کتب دوستی کو فروغ دیکر ہی کیا جا سکتا ہے، لشکری رئیسانی
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان پیس فورم کے چیئرمین نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ہزاروں سالوں پر محیط تاریخ اور قومی وجود کا تحفظ حصول علم کے بغیر ممکن نہیں، صوبے پر مسلط کی گئی انتظامی، معاشی، ثقافتی یلغار کا مقابلہ کتب دوستی کو فروغ دیکر ہی کیا جا سکتا ہے۔ درسگاہوں کو آباد کرنے میں سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کو اپنا اجتماعی کردار ادا کرنا چاہیئے۔ گذشتہ روز سراوان ہاؤس میں امام الدین آسکانی لائبریری پنجگور کے منتظم عبدالقیوم کو لائبریری کیلئے کتابیں عطیہ کرنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نوابزادہ لشکری رئیسانی نے کہا کہ نوجوان اپنے دن کا ایک خاص وقت لائبریری کو دیں تاکہ وہ ملکی اور بین الاقوامی حالات سمیت خطے میں تیزی سے رونما ہونے والی تبدیلیوں سے باخبر رہیں، سائنسی آلات سے خود کو لاعلم رکھ مزید ابتری کی جانب جانے کے ذمہ دار ہم خود ہونگے۔ صرف وقت گزارنے سے بلوچستان کو درپیش بحرانوں میں کمی کے بجائے ان میں اضافہ ہوگا۔ 
انہوں نے کہا کہ ہماری سیاسی اور سماجی جدوجہد کا مقصد اپنے سماج سے لسانی، قومی، مذہبی، فرقہ واریت کے خاتمہ صوبے کو درپیش بحرانوں سے نکالنے اور اپنی پرامن شناخت کر برقرار رکھنا ہے۔ اس موقع پر بلوچستان پیس فورم کے وائس چیئرمین حاجی ظفر شیر علی رئیس، امجد ستی اور کامران صابر و دیگر موجود تھے۔ 
 
خبر کا کوڈ : 770521
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش